ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہےمصدق ملک

۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے، وزیراعظم اور مریم نواز کے ہر سال کے ٹیکس کے کاغذات جمع کرادیئے گئے ہیں

مصدق ملک نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی جگہ پر کوئی جھول نہیں ہے،سوال کیا اٹھایا جارہا ہے کہ باپ اپنی بیٹی کو تحفہ کیسے دے سکتا ہے ، ہمارے نقطہ نظر سے وزیراعظم والا معاملہ تو بند ہوگیااور اب وزیراعظم پر دائر مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے اور سر تسلیم خم کریں گے،مریم نواز کے مقدمے سے کچھ چیزیں عدالت میں پیش کردی گئیں اور کچھ پیش کردی جائیں گی۔

اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان جو جو الزامات وزیراعظم پر لگاتے رہے ان سب میں خود ملوث پائے گئے، عمران خان ٹیکس چور بھی نکلے، ان کی آف شور کمپنی بھی نکل آئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *